تازہ تر ین

امیتابھ بچن کا مجسمہ مندر میں نصب

کولکتہ(شوبز ڈیسک ) یوں تو بولی وڈ کے شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں تاہم ان کے کچھ مداح ایسے بھی ہیں، جو انہیں پوجتے ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں تو بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی باقائدہ رجسٹرڈ آرگنائزیشنز اور گروپ بھی ہیں، جو ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ایسے ہی مداحوں نے امیتابھ بچن کا مجسمہ اب کولکتہ کے مندر میں بھی نصب کردیا۔ آل بنگال امیتابھ بچن فینس ایسوسی ایشن(اے بی ایف اے) نے امیتابھ بچن کی نئی فلم’سرکار تھری‘ سے پہلے اس کی کامیابی کے لیے جہاں منتیں مانگیں، وہیں انہوں نے یہ منت بھی مانگی تھی کہ اگر ان کے گرو امیتابھ کی فلم کامیابی گئی تو وہ ان کا مجسمہ مندر میں نصب کریں گے۔اے بی ایف اے ممبران نے مندر میں امیتابھ بچن کا فائبر گلاس سے تیارشدہ 25 کلو وزنی، اور 6 فٹ، 2 انچ لمبا مجسمہ نصب کیا۔امیتابھ بچن کا یہ مجسمہ ان کے مداح آرٹسٹ سبارتا بوس نے تیار کیا، جس میں انہیں ان کے سرکار تھری کے کردار کا روپ دیا گیا۔مجسمے کو نصب کرتے وقت ان کے مداحوں نے سرکار تھری میں ان کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی پہن رکھا تھا، جب کہ مداحوں نے ان کے مجمسے کی ا اتارتی اتارنے سمیت اس کی پوجا بھی کی۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم سرکار تھری 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی، اس فلم نے پہلے ہی دن بھارت میں 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain