تازہ تر ین

سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی دلکش جھلک

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شُبھدیپ کی جھلک نے مداحوں کو دیوانہ کردیا۔

 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا  آج بھی بے شمار مداحوں اور چاہنے والوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

سدھو کے چاچا پرتاپ سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کو سدھو کے چھوٹے بھائی شُبھدیپ کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

 یہ دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، اور مداحوں کی جانب سے فیملی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کی گئی اس دل کو چھو لینے والی ویڈیو میں شُبھدیپ کو ایک ٹریکٹر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے والد بلکور سدھو انہیں تھامے ہوئے ہیں۔ بچہ ہنستے ہوئے اپنے اردگرد کھڑے اہل خانہ کو دیکھ رہا ہے اور کھیل رہا ہے۔

کئی مداحوں نے تبصروں میں ردعمل دیتے ہوئے دل والے ایموجیز شیئر کیے۔ ایک مداح نے لکھا کہ اللہ والدین اور سدھو کے بھائی کو لمبی زندگی عطا کرے۔

 ایک اور مداح نے کہا ‘پنجاب کی جان اور شان! بس ایک جھلک دیکھ کر ہی سکون ملتا ہے۔‘

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین نے نومبر میں اپنے دوسرے بیٹے شُبھدیپ سنگھ سدھو، کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

بعد ازاںایک ویڈیو پوسٹ میں شُبھدیپ کا تعارف مختلف تصویروں کے ذریعے کروایا گیا، جس میں بلکور، چرن، اور سدھو کی تصاویر کے بعد شُبھدیپ کی جھلک دکھائی گئی۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے مانسا ضلع کے جواہرکے گاؤں میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

حملہ آوروں نے موسے والا پر 30 سے زائد گولیاں چلائیں، اور مقامی افراد نے انہیں ڈرائیور کی نشست پر بے جان پایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain