بھارتی اداکار کارتک آریان کا ‘عاشقی 3’ کیلئے لیے گیا نیا لُک توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔
‘پیار کا پنچ نامہ’ ، ‘سوئٹی کے ٹیٹو کی شادی’ ، ‘بھول بھلیاں’ ، ‘دھماکہ’ ، ‘شہزادہ’ اور ‘لکا چھپی’ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے کارتک آریان کا شمار بالی وڈ کے صف اوّل کے اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
کارتک آریان کو اداکارہ سارا علی خان کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھنے سے بھی خوب شہرت ملی لیکن سارہ سے بریک اپ کے بعد سے اب وہ صرف اپنے کرئیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
ان دنوں کارتک آریان بالکل مختلف لُک میں میڈیا لائم لائٹ چراتے نظر آرہے ہیں اور انکا یہ لُک کسی ناکام عاشق کی وائبز دیتا نظر آتا ہے اور یہی اس لکُ کا راز بھی ہے۔
دراصل کارتک آریان ان دنوں فلم ‘عاشقی 3’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
فلم میں کارتک آریان لمبی زلفوں اور گھنی داڑھی موچھوں میں ایک گلوکار کا کردار نبھاتے دکھیں گے۔
اسی لُک میں کارتک آریان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہلکی گلابی شرٹ پر سفید کوٹ اور سرمئی پینٹ پہنے نظر آئے۔
طویل مونولوگ بول کر سب کو حیران کرنے والے کارتک آریان اس ویڈیو میں کوئی ڈائیلاگ بولنے کے بجائے صرف چلتے ہوئے دکھے۔
اداکار نے اس ویڈیو میں بالی وڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کا گیت ‘او ماہی’ لگایا اور اپنے منفرد انداز و ہارٹ کیچنگ لُکس سے سب کے دل جیت لیے۔