تازہ تر ین

عدنان سمیع بیٹی کی شہریت کے سوال پر بوکھلا گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستان کو چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن جب ان سے ان کی جرمنی میں پیدا ہونے والی بیٹی کی شہریت کے حوالے سے پوچھا گیا تو وہ بوکھلا گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برسوں سے بھارت میں مقیم اورگلوکارعدنان سمیع گزشتہ ہفتے بیٹی کے باپ بنے لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی بیٹی کی جرمنی میں پیدائش کے بعد اس کی شہریت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے تووہ بوکھلا سے گئے تاہم پھرانہوں نے کہا کہ اگران کی بیٹی کی پیدائش جرمنی میں ہوئی ہے۔
تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ کہیں بھی پیدا ہوئی ہو بھارتی ہی کہلائے گی۔گلوکار نے کہا کہ کچھ عرصے بعد جب ان کی اہلیہ رویا بیٹی کے ہمراہ بھارت واپس آئیں گی تو بیٹی کی شہریت کے لیے کاغذی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میرا گھر ہے، بیٹی کی پیدائش جرمنی میں اس لیے ہوئی کہ اہلیہ کا خاندان وہیں مقیم ہے اورگلوکاری کے باعث میرے دیگر ممالک کے دوروں کے باعث سسرال والے اہلیہ کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔گلوکارسے جب بیٹی کا نام میدینہ رکھنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شہرمدینہ کی مناسبت سے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام رکھا جہاں آخری نبی رسول نے قیام کیا تھا، آج بھی مدینہ محبت، امن اور مہمان نوازی سے متعلق جانا جاتا ہے جہاں سب سے خوبصورت اورروحانیت سے بھرپور اذان بھی دی جاتی ہے اسی لیے مجھے مناسب لگا کہ میں اپنی بیٹی کا نام میدینہ رکھوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain