تازہ تر ین

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع، درجہ حرارت کیا رہے گا؟

شہر قائد میں آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان جبکہ کل تندوتیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تاہم اگلے چندروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ منگل 11 مارچ کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.5 ڈگری رہا اور نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain