تازہ تر ین

ملائکہ اپنے نام کے ساتھ خان لگا دیکھ کر طیش میں آگئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے تقریب میں اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر ارباز خان کا نام لگانے پر اعتراض کیا اور پھر خود ہی تختی پر ’’خان‘‘ کے نام والا حصہ پھاڑ کر علیحدہ کردیا۔بالی ووڈ اسٹار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ کے درمیان 18 سالہ رفاقت کے بعد باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے اور ارباز نے بھی سابقہ اہلیہ کو بیٹے کی تعلیم وپرورزش اور نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن اب ایک تقریب میں اداکارہ نے سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طلاق کے بعد ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا نام نشست پر سابقہ شوہر کے خاندانی نام ’’خان‘‘ کے ساتھ  درج تھا جس پر اداکارہ نے اعتراض کیا اور منتظمین سے’’خان ‘‘ لفظ  ہٹانے کو کہا لیکن پھر خود ہی اپنے نام کی تختی سے ’’خان‘‘ والا حصہ پھاڑ دیا جس پر تقریب میں موجودشرکا بھی حیران رہ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain