تازہ تر ین

کیپٹن جیک سپیرو نے پرستاروں کو حیران کر دیا

پیرس (شوبز ڈیسک) پائریٹس آف دی کیربئین سیریز کی پانچویں فلم 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس کی تشہیری مہم جاری ہے اور پیرس کے ڈزنی لینڈ میں جونی ڈیپ سمیت اسٹار کاسٹ کی اچانک آمد نے پرستاروں کو حیران کردیا۔بحری قزاقوں کے گرد گھومتی داستان پائریٹس آف دی کیریبین : ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز۔فلم ریلیز ہو گی 26 مئی کو جس کی تشہیری مہم جاری ہے۔اس حوالے سے جب پیرس کے ڈزنی لینڈ میں جونی ڈیپ کی اسٹارکاسٹ کے ساتھ اچانک آمدنے ماحول ہی بدل دیا۔
اور وہاں موجود لوگ حیرت زدہ ہو گئے۔منچلے تو من پسند فلم کے ہیرو جیک اسپیرو اور ولن کیپٹن سلازار کو دیکھ کر خوش ہوگئے اور سب نے مل کر خوب تفریح کی۔ پرستاروں نے اپنی چہیتے اداکاروں کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain