تازہ تر ین

کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص – ایک اور ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

 شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔

حادثےکے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ یہ لوگ کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتاری گاڑی والے نے ٹکر ماری جس کے بعد دونوں مٹی میں جاکر گرے ہیں۔ عینی شاہد نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی متوفیہ اقصی کے والد نسیم نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کسی اور نے ایسا واقعہ برداشت کیا ، آج ہم کر رہے ہیں کل کوئی اور برداشت کریگا کیونکہ قانون کراچی میں بک چکا ہے اور انصاف نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقصیٰ 3 بیٹوں میں سب سے بڑی تھی ، 5 سال پہلے شادی ہوئی تھی کوئی اولاد نہیں ہے، کورنگی کراسنگ کی رہائشی اور بچوں کو پڑھاتی تھی جبکہ داماد ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

متوفیہ کے والد نے حادثے کے ذمہ دار کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب ضلع شرقی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی اور اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain