لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارشان اور علی ظفرنے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مصباح الحق اور یونس خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دونوں فنکاروں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ شان جلد ہی یونس خان کے اعزازمیں ایک بڑی تقریب کا اہتمام بھی کریں گے کیونکہ دونوں کے درمیان کئی سالوں سے گہری دوستی ہے۔