پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی بیٹی سیرینا علی کے ساتھ پہلی عید مناتے ہوئے یادگار تصاویر سول میڈیا کی زینت بنادیں۔
صبور نے 2011 میں ‘محمودآباد کی ملکائیں’ سے اپنے شوبز کرئیر کا آغاز کیا، بعد ازاں کامیڈی ڈرامہ ‘مسٹر شميم’ میں اپنی بے مثال صلاحیتوں کا لوہا منوا کر سب کو حیران کر دیا۔
صبور علی کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’بے قصور‘ ، ’مسٹر شمیم‘ اور ’گل و گلزار‘ شامل ہیں جو انکی بہترین اداکاری کے سبب ناظرین کو پسند آئے۔
کریئر کے عروج پر ہیں صبور علی نے اپنی زندگی کے نئے چیپٹر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا اور 22 جنوری 2022 کو علی انصاری سے محبت کی شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کا ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام سیرینا رکھا۔
جہاں یہ جوڑا ہر سال عید پر جشن مناتا نظر آتا تھا رواں سال اپنی بیٹی کے ساتھ اس عید کو اور بھی زیادہ خوشی سے مناتا دکھا اور یادگار جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بھی بنادیں۔
صبور علی نے اس موقع پر گلابی ساڑھی پہنی جبکہ علی انصاری چھوٹی قمیص کے ساتھ شلوار پہنے دکھے۔
ننھی پری سیرینا علی کو صبور علی نے گلابی جوڑا پہنایا۔ ماں بیٹی کی ٹوئننگ ان تصاویر کو مزید دلکش بناگئی۔
سوشل میڈیا پر صبور علی اور سیرینا کی عیدالفطر پر ٹوئننگ کے چرچے ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں ’میری حسین عید‘ لکھا۔
اسٹار جوڑی نے ان تمام تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپا کر رکھا لیکن اپنے چہرے پر دلکش مسکراہٹ سجائے رکھی۔