تازہ تر ین

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلیے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کیلیے سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی آمد جاری ہے۔

“سعودی گولڈ ریفائنری” کے ڈپٹی چیئرمین ‘فیصل سلیمان الاُثَیم’ ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ، سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او بھی وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ ‘احمد اید الثُبَیتی’ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فن لینڈ کی کمپنی “میٹسو” کے وائس پریزیڈنٹ ‘مِکّو سوری’ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ فورم میں امریکا، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطہ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain