کیلی فورنیا(شوبز ڈیسک) ہیکرز نے ریلیز کے لیے تیار ڈزنی فلم کمپنی کی ایک فلم ہیک کر کے بھاری تاوان مانگ لیا اور تاوان نہ دینے کی صورت میں فلم ریلیز کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ممکنہ طور پر فلمپائریٹس آ ف دی کیربین یا کارز تھری ہوسکتی ہے۔امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کی ایک نئی ریلیز کے لیے تیار فلم کو ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر بھاری تاوان نہ دیا تو فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کر دی جائے گی۔سوشل میڈیا کے مطابق ہیک کی گئی فلم میںپائریٹس آ ف دی کیربین۔ ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیل یا پھرکارز تھری ہوسکتی ہے جب کہ پائریٹس آ ف دی کیربین سلسلے کی نئی فلم 26 مئی کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔