ممبئی (نیٹ نیوز) کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی کہ وہ ساہو فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے بولی وڈ لائف کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف ”ساہو“ فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ ان کی جانب سے فلم سائن کرنے کے حوالے سے باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تاہم دوسری جانب کترینہ کیف رواں برس بہت زیادہ مصروف رہیں گی، وہ بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کریں گی۔گزشتہ ہفتے ہی عامر خان نے ٹویٹ کی کہ انہیں کترینہ کیف کی صورت میں ”ٹھگس آف ہندوستان“ کے لیے ٹھگ مل گیا‘ اس فلم میں امیتابھ بچن بھی نظر آئیں گے۔