ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے میٹ گالا میں پہنے جانے والے ڈریس پر سوال پوچھنے پر صحافی کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ وہ کسی اور کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ڈریسنگ کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے میٹ گالا میں شرکت کی اور دنیا بھر سے اپنے ڈریس کو لیکر پذیرای بھی حاصل کی جبکہ کہیں انہیں تنقید بھی نشانہ بنایاگیا لیکن جب اداکارہ سے میٹ گالا میں پہنے جانے والے ڈریس کے صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا تو غصہ ہوگئیں۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بڑی تقریب میں شرکت کے پیچھے پوری ٹیم کو ہاتھ ہوتا ہے جیسے ایک فلم ہے اور ضروری نہیںہر بار کا وہ کام سب کو اچھا بھی لگے۔ اداکارہ نے ہ کہا کہ کبھی آپ سب کو اچھا لگتاہوں لیکن کبھی کبھی آپ کو اچھا نہیں بھی لگتا ہوگا جو حقیقت ہے۔ لیکن ایک بات صاف ہے کہ میں کسی اورکے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ڈریسنگ کرتی ہوں اور جس ڈریس سے میں مطمئن ہوتی ہوں پھر میں یہ نہیں سوچتی کہ کون اہم ہے مجھے اور پریانکا کو میٹ گالا جیسے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا۔ اداکارہ نے رواں ہونے والےانز فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے کہ وہ کوئی اتھلیٹ ہوں اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فیسٹیول میںشرکت کے لیے وہ اداکارہ ایشوریا سے بھی ٹپس لینا چاہیں گی جو اس فیسٹیول میں ہر سال بہترین انداز میں شرکت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈکون 5 جنوری 1986ءکو پیدا ہوئیں۔ دپیکا بالی وڈفلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شامل ہیں۔ سپر ہٹ فلموں اوم شانتی اوم، لو آجکل اور یہ جوانی ہے دیوانی وغیرہ کے بعد دپیکا کو نمبرون مقام حاصل ہوا۔