تازہ تر ین

آئینے میں خود کو دیکھیں” روہت شرما پر سابق کپتان کا طنز

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے روہت شرما پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ یا پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ دونوں پر تنقید کرنے کی۔

دوسری جانب بھارتی مداحوں نے اپنے کپتان پر اسٹیو وا کے نامناسب جملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے روہت شرما کو سپورٹ اور سابق کرکٹر کے بیان کو “غیرضروری” قرار دیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان کے بیان پر ابتک روہت شرما نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم کئی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تنقید کو نظرانداز کررہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain