لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی کامیابی کا سفر جاری ہے، ایک بعد بعد بہترین پاکستانی فلمیں سامنے آرہی ہیں۔ تاہم اب ایک اور پاکستانی فلم ”شورشرابا “ کے پہلے اوردوسرے ٹیزرنے سوشل میڈیاپردھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق فلم میں معروف اداکارہ رابی پیرزادہ ،عدنان خان ،میرا،میبل خان ،سخاوت ناز،نشواوردیگرکردار نبھا رہے ہیں۔فلم کے ہدایتکارحسنین حیدر آباد والا اور کوریوگرافر ریشماں خان ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرسہیل خان نے بتایاکہ دونوں ٹیزرسوشل میڈیاپربہت مقبول ہوئے ہیں۔انہیں تین روزمیں 6لاکھ افرادپسندکرچکے ہیں اوریہ مقبول ترین ٹیزرزمیں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔
لم عیدالفطرکے موقع پرریلیزکیاجائے گا۔