تازہ تر ین

”ہندی میڈیم آج پاکستان آنے کو تیار

لاہور(کلچرل رپورٹر)بھارتی فلم”ہندی میڈیم“دنیا بھر کے ساتھ آج پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی وڈسٹارعرفان خان کے ساتھ اداکارہ صباقمر نے لیڈ رول کیا ہے جن کی یہ پہلی غیر ملکی فلم ہے۔ پہلے اس فلم کو گزشتہ ہفتے ریلیز کیا جانا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناپرایک ہفتے کے لئے موخرکردیا گیا۔ اداکارہ صباقمر نے اس بارے میں ”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ”ہندی میڈیم“صاف ستھری اور فیملی فلم ہے جسے ہرکوئی دیکھ سکتا ہے، فلم کی کہانی بھی سب کے لئے ہے اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ فلم کامیابی ضرورحاصل کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں صباقمر نے کہا کہ کہانی کے ساتھ فلم کا میوزک بھی پسندکیا جائے گا کیونکہ اس کے بہت سے گانے پہلے ہی ہٹ ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain