ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کو نئی تامل فلم میں رجنی کانتھ کے ساتھ کاسٹ کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رجنی کانتھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہدایتکار پا رنجیت کی نئی تامل فلم کی شوٹنگ جلد شروع کریں گے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 28 مئی سے ممبئی میں شروع کی جائے گی۔ فلم کی پیشکش راجنی کانتھ کے داماد دیں گے۔