ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 23 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
واضح رہے گروئن انجری کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسکواڈ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز ہاوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور سلمان ارشاد۔