تازہ تر ین

ماڈل عظمیٰ خان نے بھی ٹیلی ویژن پر کام شروع کردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل عظمیٰ خان نے بھی ٹیلی ویژن پر کام شروع کردیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی پہلی سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ عظمیٰ خان کو ٹی وی پر متعارف کرانے کا سہرا ڈائریکٹر فہیم برنی کے سرہے جنہوں نے انہیں ڈرامہ سیریل”آدھی گواہی“میں کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاﺅس پر جاری ہے۔اس سیریل کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری،ڈی اوپی عدنان احمد،عثمان اور محسن علی،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر علی اقدس اور پراجیکٹ ہیڈ ارسلان مغل ،امتیازاحمد ہیں جبکہ فہیم برنی کے ساتھ عاطف راٹھور بھی ڈائریکشن دے رہے ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سوہائے علی،اظفررحمن،علی جوش ، خالدبٹ،ہمایوں گل،عائشہ ثنا،سلیم شیخ،مریم شفیع، منزیٰ عارف اور روحی خان شامل ہیں۔ عظمیٰ خان نے اس بارے میں ”خبریں“کو بتایا کہ کئی سال پہلے جب میں نے ماڈلنگ کا آغازکیا تو اسی وقت بہت سے لوگوں نے مجھے ڈراموں میں کام کی پیشکش کی لیکن میں انکار کرتی رہی لیکن جب مجھے فلم”وار“میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس کا رسپانس بھی بہت اچھا ملاتو میں نے اداکاری کا فیصلہ کیا ۔ بہت جلد میری فلم”یلغار“بھی ریلیز ہونے والی ہے ۔عظمیٰ خان نے مزیدکہا کہ”آدھی گواہی“کی کہانی بہت اچھی ہے جس میں میرا کردار بہت پاورفل ہے جو شائقین کو ضرورپسند آئے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain