پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن سینس کی بدولت مداحوں کو گرویدہ بنالیا۔
صفِ اول حسیناؤں میں شمار کی جانے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام آئے اور انکے فیشن سینس کی تعریف نہ کی جائے ایسا تو ممکن ہی نہیں۔
اداکاری سے کر فیشن کے انتخاب تک ماہرہ خان کے نام کا ہر جانب بول بالا ہے، عید کا موقع ہو یا شادی بیاہ کی تقریب، فلم کی تشہیر ہو یا کوئی فوٹوشوٹ، ماہرہ خان کا کپڑوں کا انتخاب کرنا ہر بار فیشن کی دنیا میں طوفان برپا کردیتا ہے۔
ماہرہ خان نے ایک بار پھر اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں حُسن کی ایسی ادائیں دکھائیں کہ مداح انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔
اس پوسٹ سے قبل ماہرہ خان کی ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے دوران مداحوں سے ملتی اور خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتی نظر آئیں۔
میچ کے دوران بارش کی وجہ سے اگرچہ شائقین کو کچھ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ماہرہ خان کی موجودگی نے اس موقع کو یادگار بنا دیا، اداکارہ نے بارش کی پرواہ کیے بغیر مداحوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے، جس پر شائقین بےحد خوش دکھائی دیے۔
یہ موقع دراصل ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کا حصہ تھا، قذافی اسٹیڈیم میں کنگز اور قلندرز کے میچ کے دوران فلم کا آفیشل ٹریلر بھی لانچ کیا گیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا اسی لباس میں انہوں نے اپنی شاندار تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنا دی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے خوبصورت سلیو لیس فراک کے ساتھ پولکا ڈاٹس کے ڈیزائن والا دوپٹہ دلکش انداز میں زیب تن کیا ہوا ہے۔
کانوں میں خوبصورت ڈیزائن والے والے ٹاپس، ہاتھوں میں کڑے اور بیگ کے علاوہ انہوں نے کلائیوں میں چنبیلی کے پھولوں سے مزین گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔
ماہرہ خان کی ان تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں فینز ان کی خوبصورتی اور اعلیٰ فیشن سینس کی بڑھ چڑھ کر تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ماہرہ خان کی دلکش تصاویر یہاں دیکھئے :








