تازہ تر ین

وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو آپریشن “بنیان مرصوص” پر اعتماد میں لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی دراندازی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی پر ملکی سیاسی قیادت سے رابطے کیے اور انہیں جاری آپریشن “بنیان مرصوص” سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی، خالد حسین مگسی، چوہدری سالک حسین اور ایمل ولی خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج نے صبر کا مظاہرہ کیا، تاہم متعدد حملوں کے بعد دشمن کو بھرپور جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش مسترد کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو بتایا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران بھارتی تنصیبات کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستان پر حملے کیے گئے تھے۔ قومی قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا اور قومی یکجہتی کا یقین دلایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain