وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں، جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔