تازہ تر ین

قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلز اور اسٹرائیکرز فاتح

قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلہ میں انونسیبلز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔کانکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے بہترین فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔ نیہا شرمین نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انونسیبلز نے 16 ویں اوور میں دو وکٹیں کھوکر ہدف پالیا۔عائشہ ظفر 8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز جوڑے عمیمہ سہیل 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کیا۔ نیہا شرمین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹرائیکرزنے اسٹارز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز اسکور کیے، طوبیٰ حسن نے 30 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔ عائشہ بلال اور انعم امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز نے 13 ویں اوورمیں ایک وکٹ گنوا کر ہدف پالیا۔گل فیروزہ 37 اور ایمان فاطمہ 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں،نورین یعقوب نے 28 رنز بنائے اورپلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain