تازہ تر ین

چین کا امریکہ پر غنڈہ گردی کا الزام، لاطینی امریکہ سے تعلقات گہرے

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے ایک اہم خطاب میں بغیر کسی ملک کا نام لیے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “غنڈہ گردی اور بالادستی خود تنہائی کا باعث بنتی ہے”۔

یہ بیان اس وقت آیا جب چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 9.2 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے دینے کا اعلان کیا۔

لاطینی امریکہ کے دو تہائی ممالک پہلے ہی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کا حصہ بن چکے ہیں۔

چین اب برازیل، پیرو، چلی سمیت کئی ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور چین نے تجارتی جنگ کو 90 دن کے لیے نرم کر دیا، امریکا نے ٹیرف 30 فیصد تک کم کیے، جبکہ چین نے 10 فیصد کیے تاہم، فینٹینیل جیسے کیمیکل پر 20 فیصد کا امریکی ٹیکس اب بھی نافذ ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ “نہ تو تجارتی جنگیں فائدہ مند ہیں، نہ ہی بالادستی کی پالیسیاں۔ صرف اتحاد و تعاون سے ہی دنیا میں امن و ترقی ممکن ہے۔”


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain