تازہ تر ین

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا

لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار ثناءنے کہا ہے کہ صرف باتیں اور دعوے کرنے سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے تمام لوگوںکو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کسی فرد واحد کی وجہ سے نہیں ہو سکتی جب تک پوری قوم متحد ہو کر نہ چلے ،فلم انڈسٹری کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے جس میں صرف دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سال 2017-18 کے بجٹ میں فلم انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے ساتھ اس میں سرمایہ کاری بھی کرے تاکہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو سکے اور جو مخلص لوگ دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ چکے ہیں ان کو بھی ہمت کر کے آگے آنا چاہیے اور باقاعدہ ایک پلیٹ فارم بنا کر اپنی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہو گا ۔ اداکارہ ثناءنے کہا کہ حکومت پہلے بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے وعدے کرتی رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ حکومت اس سال فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر اپنا وعدہ ضرور پورا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے ہزاروں خاندان وابستہ تھے مگر فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آچکی ہے ، ان حالات میں ان ہزاروں خاندانوں کے روزگار کے لئے حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینی ہو گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain