تازہ تر ین

تو دل کا کیا ہوا“ عمران اشرف ، عائزہ خان پر عکسبندی مکمل

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار عمران اشرف اور عائزہ خان ڈرامہ سیریل”تو دل کا کیا ہوا“کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئے ہیں جس کے ڈائریکٹرشاہدشفاعت ہیں اور اس کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے تحریر کی ہے جو بے شمار لوسٹوریزکے سکرپٹ تحریر کرچکے ہیں اور ان کے لکھے ہوئے تمام سیریلز ہی ہٹ ہوتے ہیں۔ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں حاجرہ خان،زاہداحمد ،بہروزسبزواری ،عثمان پیرازدہ،سیمی پاشااور منشاپاشا شامل ہیں۔ اداکار عمران اشرف نے اس بار ے میں گفتگو کرتے ہوئے ”خبریں“کوبتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک ٹرائی اینگل لوسٹوری ہے جس میں میرا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ،میں اور عائزہ خان اسے پہلے ڈرامہ سیریل”شہرناز“میں بھی کام کرچکے ہیں جس میں ہماری پرفارمنس بہت پسندکی گئی جبکہ مجھے یقین ہے کہ ناظرین اس ڈرامے کو بھی بہت پسندکریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران اشرف نے کہا کہ ان دنوں آن ایئر سیریل” الف اللہ اور انسان “میں میرے خواجہ سراکے کردارکو بہت زبردست رسپانس مل رہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain