تازہ تر ین

ارمینا رانا خان کو لندن میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا

کراچی، لندن ( شوبز ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینا رانا خان کو آج سینٹرل لندن میں منعقدہ ایسٹرن آئی آرٹس کلچرل اینڈ تھیٹر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ٹی وی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ ارمینا خان کو آج سینٹرل لندن میں منعقد کی جانے والی ایوارڈز تقریب میں بہترین فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائیگا۔ارمینا رانا خان نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا مجھے فلم ”بن روئے“اور ”جانان“میں بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں کام کرنا میرا جنون ہے۔ فلم کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھاچکی ہوں۔ میرے مقبول ٹی وی ڈراموں میں شب آرزو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست اور رسمِ دنیا شامل ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ رواں برس میری نئی فلم، یلغار بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ میرے مداح مجھے سلور اسکرین پر پاکستان کے نامور ستاروں کے ساتھ دیکھیں گے۔ مجھے پاکستان سے سچی محبت ہے، اسی وجہ سے میں نے آئی ایس پی آر کی فلم ”یلغار“ میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain