لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کی ہے مگر اب فلم میں ڈائریکشن کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمانہ چاہتی ہوں البتہ مجھے فلم ڈائریکشن کی چند بنیادی تکنیک سے آگاہی ضرور ہے مگر اس میں مکمل عبور نہیں اس لیے میں عید الفطر کے بعد لندن جاﺅں گی جہاں باقاعدہ ڈائریکشن کا کورس مکمل کرنے کے بعد فلم میں ڈائرکشن کے فرائض سرانجام دوں گی ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو جب بھی کوئی کام کرنا ہو تو ایک سلیقے کے مطابق ہو ، دوسرے اداکاروں کی طرح صرف نام بنانے کے لئے فلموں میں ہدایتکاری نہیں کروں گی بلکہ اس کا کورس مکمل کرنے کے بعد ہی منفرد نوعیت کا پراجیکٹ شروع کروں گی جس کا سکرپٹ میں نے پہلے ہی تیار کر رکھا ہے ۔