تازہ تر ین

ایشیا کپ خطرے میں، بھارتی ہٹ دھرمی آڑے آ گئی

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کے پیچھے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain