ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آﺅٹ‘ میں اکٹھے کام کرنے کی ہامی بھرلی۔اس فلم میں امیتابھ بچن102سال کے شخص کا کردار نبھارہے ہیں، 75 سالہ رشی کپور ان کے بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔امیتابھ بچن اور رشی کپور نے امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، نصیب، قلی اور عجوبہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، تاہم اب یہ دونوں اداکار 26سال بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔لیجنڈری اداکار رشی کپور کافی عرصے بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر پر جوش ہیں، جس کا اظہار وہ اپنے ٹویٹ پیغام میں بھی کر چکے ہیں۔