تازہ تر ین

جرمنی: ہیمبرگ اسٹیشن پر چاقو حملہ، 12 افراد زخمی، 39 سالہ خاتون گرفتار

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک چاقو بردار خاتون کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 39 سالہ خاتون حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ہیمبرگ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ خاتون نے تنہا حملہ کیا اور واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا نے بعض اطلاعات میں کہا ہے کہ شدید زخمیوں کی تعداد کم ہے۔

حملے کے بعد، جرمن ریلوے کمپنی ڈوئچے بان نے بتایا کہ اسٹیشن کے چار پلیٹ فارم عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جرمنی میں حالیہ مہینوں میں پے در پے پرتشدد حملوں نے سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ اتوار کے روز بھی بیلفیلڈ شہر کی ایک بار میں چاقو حملے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد حملہ آور کے انتہا پسند خیالات کے شبہے پر وفاقی استغاثہ نے تفتیش شروع کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain