تازہ تر ین

جھانوی کپور، محبوب ڈائریکٹر کے لیے درخت بھی بننے کو تیار!

بالی وڈ کی دلکش  اداکارہ جھانوی کپور اس وقت اپنی فلم ‘ہوم باؤنڈ’ کے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں پریمیئر کے بعد ملنے والی پذیرائی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

 یہ فلم ہدایت کار نیرج گھایوان کے ساتھ اداکارہ کا پہلا تعاون تھا اور وہ اپنے حالیہ انٹرویوز میں ان کی تعریف کرتی نظر آ رہی ہیں۔

جھانوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ انہیں نیرج کی اگلی فلم میں اگر ‘درخت‘ کا کردار بھی ادا کرنا پڑا تو انہیں اس  میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

دی ہالی وڈ  رپورٹر کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور نے ‘ہوم باؤنڈ’ میں نیرج گھایوان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی اسکرپٹ سے بہت متاثر ہوئیں اور فوراً جان گئیں کہ وہ کسی بھی طرح اس فلم کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ نیرج کے ساتھ کام کرنا ان کا دیرینہ خواب تھا ان کا ماننا تھا کہ وہ ملک کے بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں اور ہر اداکار ان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔

 اداکارہ جھانوی کپور نے انٹرویو میں مداحوں سے انکشاف کیا کہ انہوں نے ‘ہوم باؤنڈ’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ہدایت کار کو کیا پیغام بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے انہیں نیرج کو پیغام بھیجا اور کہا کہ ‘اگر مجھے آپ کی اگلی فلم کے پس منظر میں درخت بننے کا کردار ادا کرنے کا بھی موقع ملے تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں،مجھے بس فلم میں شامل ہونا ہے۔’

 ‘دھڑک’ اداکارہ نے بتایا کہ ‘ڈائریکٹر نیرج کی فلم کے سیٹ پر ہونا اور ان کی ہدایت کاری میں کام کرنا ایک بہت بڑا اعزاز تھا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔

 ’ہوم باؤنڈ‘ کی کانز میں پذیرائی

‘ہوم باؤنڈ’ کو 78ویں کانز فلم فیسٹیول میں ان سرٹین ریگارڈ (Un Certain Regard) کیٹیگری میں دکھایا گیا۔

 اس فلم کو اس کے عالمی پریمیئر کے دوران سامعین کی جانب سے 9 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن ملا اور فلم کی کہانی اور کاسٹ کی اداکاری کو بین الاقوامی ناقدین کی جانب سے بہترین تبصرے ملے ہیں۔

’ہوم باؤنڈ‘ نیرج گھایوان کی دوسری فیچر فلم ہے  جو اس باوقار فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ہے۔ جھانوی کپور کے علاوہ  فلم میں ایشان کھتر اور  وشال جیتوا مرکزی کرداروں میں ہیں۔

معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر، آدر پونا والا، اپوروا مہتا، اور سومن مشرا نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے اس کی شریک پروڈیوسر مریجکے دیسوزا اور میلیٹا ٹوسکن ڈو پلانٹیر ہیں۔ مارٹن اسکورسیزی کا نام ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل ہے۔

دریں اثنا جھانوی کپور نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنی یکے بعد دیگرے شاندار پیشی کے لیے بھی سرخیاں بنائیں انہوں نے اپنے لُکس سے ریڈ کارپیٹ پر میجر فیشن گولز دیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain