وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔