پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے برانڈڈ سفید کُرتے کو زیب تن کر کے اپنی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
اداکارہ اقراء عزیز کا شمار انڈسٹری کی باصلاحیت اور اے لسٹ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں تو نام کمایا ہی ہے تاہم ازدواجی زندگی کو بھی اعتدال سے گزارنے میں مثال قائم کی۔
اقراء عزیز نے دسمبر 2019 میں خود سے 11 سال زائد العمر اداکار یاسر حسین سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کے ہاں شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
اقراء عزیز اپنی اداکاری کے علاوہ سادہ اور دلکش انداز کے سبب بھی پہچانی جاتی ہیں۔ ان کا فیشن سینس اُن لڑکیوں کے لیے مثال ہے جو جدید بھی رہنا چاہتی ہیں اور باوقار بھی۔
وہ دکھاتی ہیں کہ سادگی اور اسٹائل ایک ساتھ ممکن ہیں۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک ایسی فیشن آئیکون بھی جو اپنی شناخت پر سمجھوتہ کیے بغیر خود کو ہر روپ میں خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہیں۔
یوں تو اقراء عزیز ڈینم کے ساتھ فری سائزڈ شرٹس پہنی دکھتی ہیں لیکن جب وہ مشرقی طرز کے کپڑے پہنتی ہیں تو سب کو دیوانہ بنا لیتی ہیں۔
اقراء عزیز نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سفید کُرتا اور ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں۔
اقراء عزیز کی دلکشی میں چار چاند لگاتا یہ کُرتا ماہرہ خان کے برانڈ ‘ایم بائے ماہرہ’ کا شاہکار ہے جو خود ماہرہ خان کو بھی بے انتہا پسند ہے۔
اس ڈریس کے بارے میں تمام معلومات ‘ایم بائے ماہرہ’ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس آرٹیکل کا نام ‘پہلی سی محبت سیٹ’ ہے۔
اس لباس کا ڈھیلا ڈھالا باکس کُرتا اسٹائل نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ نفاست کے تقاضے بھی پورے کرتا ہے۔
کُرتا پٹی اور آستینوں پر نفیس زری کے ٹانکے، اس انداز کو ایک شاہانہ لمس عطا کرتے ہیں۔
چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر اس دلکش کُرتے کا شاندار جوڑی دار لگتا ہے۔ کُرتے کے سائڈ سلیٹ اور دائیں چاک پر جھومتے مجنٹا رنگ کے ٹسلز لباس کو اسٹائلش بناتے ہیں۔
اس حسین جوڑے کی قیمت آفیشل ویب سائٹ پر 26 ہزار 500 پاکستانی روپے ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:









