تازہ تر ین

ماہرہ خان کو کس نے ہراساں کیا؟ نئی ویڈیو سے بھید کھل گیا!

سپر اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی نئی ویڈیو میں اداکارہ کو ہراساں کرنے والا شخص سامنے آگیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ‘لو گرو’ کی تشہیر میں بے انتہا مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں ادکارہ نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ امریکا کی ریاستوں ڈیلس، ہوسٹن اور نیویارک میں منعقدہ پروموشنل ایونٹس میں شرکت کی۔

اس کے بعد فلم کی ٹیم پروموشن کے سلسلے میں لندن پہنچی لیکن وہاں ماہرہ خان کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

یہ اس وقت ہوا جب ماہرہ اِلفورڈ ٹاؤن میں انڈو پاک سپر مارکیٹ اسٹور پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

تاہم اسٹور کے باہر انہیں اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب سیکیورٹی انتظامات غیر منظم ہونے کی وجہ سے وہ ہجوم میں بری طرح گھر گئیں اور اس دوران انہیں کی حفاظت پر مامور ایک سیکیورٹی گارڈ نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

اس واقعے کی سامنے آنے والی ایک نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن کے سیکیورٹی اہلکار نے اداکار کو حصار میں لے کر ہجوم سے بچانے کے بجائے انہیں ہی بری طرح زدوکوب کر رکھا ہے۔

اس موقع پر ماہرہ خاصی پریشان اور صدمے کی حالت میں مدد کی طلبگار نظر آئیں۔

دو سیکیورٹی گارڈز کے درمیان پھنسی ماہرہ کی یہ حالت دیکھ کر ساتھ ہی کھڑے اداکار ہمایوں سعید نے فوری طور پر مداخلت کی جو خود بھی اس ہجوم میں پھنسے ہوئے تھے۔

اداکار نے سیکیورٹی گارڈ کو ڈانٹ کر ماہرہ سے دور ہونے کو کہا جس پر ماہرہ اس شخص کے چنگل سے آزاد ہوئیں، اس کے بعد ہمایوں ماہرہ کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

لندن میں موجود صحافی مرتضیٰ کی جانب سے شیئر کردہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ‘انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں خود سیکیورٹی اہلکار شامل تھا، ویڈیو خاصی پریشان کن ہے اور اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو ہراسانی پر قانونی کارروائی کی جانی چاہیے’۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘ہمایوں نے بالکل ٹھیک کیا جو سیکیورٹی اہلکار کو ماہرہ سے دور ہونے کا کہا، ایک صارف نے کہا کہ ‘سیکیورٹی گارڈ مجرم تھا تو ایک اور کا کہنا تھا کہ ‘سیکیورٹی گارڈز کو اپنی حدود پتا ہونی چاہییں۔

ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ‘سیکیورٹی والا جو سیاہ گلاسسز میں ہے وہ ایک ٹک ٹاکر ہے، ایک تیسرے صارف نے کہا کہ ‘ہمایوں سعید نے صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا، یہ کیسی سیکیورٹی ہے؟ وہ انہیں پکڑ رہا ہے، ماہرہ خان کو کمپنی پر ایسا سیکیورٹی گارڈ فراہم کرنے پر مقدمہ کرنا چاہیے’۔

دوسری جانب مذکورہ واقعے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں اداکارہ یا ان کے ساتھیوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

البتہ انسٹاگرام پر  ایک پوسٹ شیئر کر کے انہوں نے پروموشنز سے اپنی تھکن کا اظہار ضرور کیا۔

اسٹوری پر اداکارہ نے اپنے ٹوٹے ہوئے ناخن کی تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ‘میرے ناخن کہہ رہے ہیں مجھے گھر لے چلو’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain