ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ 5، فخر زمان 1 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 2 جبکہ شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد
بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام