تازہ تر ین

ردھیما کپور بھی خاندان کی راہ پر چلنے کو تیار

آنجہانی اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

اس پروجیکٹ کی شوٹنگ اس وقت ہماچل میں مشوبرہ کے دلکش مقام پر ہو رہی ہے اور وہ مسلسل پردے کے پیچھے کی کئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

 اب انہوں نے سیٹ سے اپنی ایک اور تصویر کے ساتھ اپنی انسٹا فیملی کو  پرجوش کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ردھیما کو باہر کرسی پر بیٹھا اور کیمرے میں دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 تصویر میں ردھیما نے نیلی جینز کے ساتھ سفید بنا ہوا سویٹر پہنا تھا اور وہ انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں۔

 پس منظر میں عملے کے ارکان کو پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کی یہ تصویر انسٹاگرام کی زینت بناتے ہی کمنٹ سیکشن مداحوں اور چاہنے والوں کے ستائشی تبصروں سے بھر گیا۔

 ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘بہت پیاری اور خوبصورت’ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ‘اب تک کی سب سے خوبصورت کپور’،  ایک اور نے کمنٹ کیا کہ’ آپ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، کسی گڑیا کی طرح’۔

حالانکہ فلم کی کہانی ابھی تک مکمل طور پر پوشیدہ ہے، اس پروجیکٹ کا نام ڈی کے ایس رکھا گیا ہے اور اس میں ردھیما کپور ساہنی کے ساتھ ان کی والدہ، سینئر اداکارہ نیتو کپور، اور مقبول کامیڈین کپل شرما مرکزی کرداروں میں ہیں۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایت کاری آشیش آر موہن کر رہے ہیں، جو کھلاڑی 786 اور ویلکم 2 کراچی کے لیے مشہور ہیں۔

 ذرائع نے پورٹل کو بتایا کہ ‘یہ ایک سچویشنل کامیڈی ہے اور بنانے والوں نے فلم کے لیے ایک زبردست کاسٹ کوجمع کیا ہے۔’

یہ ردھیما کے لیے کریئر کی ایک اہم تبدیلی کا نشان ہے، جو فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے بعد سنیما کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

 وہ اپنے فیشن لیبل سام اینڈ فرینڈز کے ساتھ ایک نامور جیولری ڈیزائنر اور آر جیولری کی بانی ہیں، اب، وہ بالی وڈ کی اپنی خاندانی وراثت کو اپنا رہی ہیں اور ایک نئے تخلیقی باب کا آغاز کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے، ردھیما نے ریئلٹی شو فیبولس لائیوز بمقابلہ بالی ووڈ وائف میں اپنی شرکت کے ساتھ ناظرین کی توجہ مبذول کی، جس کا پریمیئر گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ہوا تھا۔

اس کے علاوہ وہ آنے والے ڈاکیومنٹری شو، ڈائننگ ود دی کپورز میں بھی نظر آئیں گی، جو کھانے اور فلموں میں کپور خاندان کی میراث کے ساتھ ان کی ذاتی زندگیوں اور خاندانی تعلقات کی ایک جھلک پیش کرے گی۔

 اس میں کپور خاندان کے کئی ارکان شامل ہوں گے جن میں ردھیما، ان کے بھائی رنبیر کپور، نیتو کپور، کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، ارمان جین، آدر جین اور رندھیر کپور شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain