تازہ تر ین

راکول پریت بھی کوہلی-اونیت تنازع پر بول پڑیں

بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے بھارت کے سب سے مشہور اور چاہے جانے والے جوڑے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اونیت کور والے تنازع پر بھی اظہارِ خیال کیا ہے۔

راکول نے کہا کہ کرکٹر اور اداکارہ نے محبت اور شریک حیات کے حوالے سے ایک معیار قائم کیا جو نہ صرف انہیں بلکہ پوری قوم کو متاثر کرتا ہے۔

شوبھنکر مشرا کے ساتھ ان کے یوٹیوب چینل پر بات چیت میں راکول نے کہا کہ ‘میں جس جوڑے سے بہت متاثر ہوں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہیں، میرے خیال میں پوری قوم ان سے متاثر ہے۔’

ویرات کوہلی کی حالیہ انسٹاگرام سرگرمی پر مچنے والے شور شرابے پر راکول پریت بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

خیال رہے کہ سابق بھارتی کپتان مبینہ طور پر اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر کو لائیک کرنے کی بنا پر چرچوں میں آئے تھے، جس نے آن لائن قیاس آرائیوں کی لہر کو جنم دیا۔

البتہ بعد میں ویرات نے اس پر ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار انسٹاگرام کے ایلوگرتھم کو ٹھہرایا تھا۔

اس معاملے پر اٹھنے والے شور پر بات کرتے ہوئے راکول نے اس پورے واقعے کو غیر ضروری اور معمولی قرار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم اتنے فارغ ہیں کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ان کے ایک لائیک نے لڑکی (اونیت کور) کے 20 لاکھ فالوورز بڑھا دیے، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ یہ بہت افسوسناک ہے کہ یہ خبر بن گئی’۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس تنازع پر ویرات کا ردعمل ان کے سابقہ پبلک پرسونا کے برعکس لگتا ہے، تو راکول نے شخصیت کے ارتقاء کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایک شخص ترقی کرتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا ہے، وہ پہلے باغیانہ طبیعت کا مالک ہو سکتا ہے لیکن اب وہ ایک بدلا ہوا آدمی ہے، شاید اس لیے کہ وہ بدلنا چاہتا ہے’۔

راکول کا مزید کہنا تھا کہ ہم کون ہوتے ہیں جو یہ مان لیں کہ شروع میں وہ بہت اظہار خیال کرتے تھے اور اب وہ ایک لائیک کے لیے بیانات جاری کرنے پر مجبور ہیں، ہر ایک کا اپنا سفر ہے’

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ بوٹس جو ہمارے انسٹاگرام پر موجود ہیں، ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے، وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ کون کس کو فالو کررہا ہے، کب اور کیا کررہا ہے۔

معاملہ کیا تھا؟

30 اپریل کو اونیت کور نے انسٹاگرام پر بولڈ تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کیا تھا۔

تاہم جس چیز نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی وہ یہ تھی کہ ویرات نے اس پوسٹ کو لائک کیا اور پھر اسےان لائک بھی کردیا۔

اس سرگرمی کو ان کے فین پیجز پر شیئر کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے تبصرے کرنا شروع کر دیے، پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں صارفین کے ردِ عمل کی بھرمار اور بحثیں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے بعد، ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کرنا ضروری سمجھی۔

انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ‘میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ اپنی فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے، ایسا لگتا ہے کہ الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا ہے، اس کے پیچھے قطعی طور پر کوئی مقصد نہیں تھا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain