تازہ تر ین

رائل چیلنجرز کی فتح کا جشن ماتم میں تبدیل، بھگدڑ سے 7 جانیں ضائع

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

اگرچہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بڑی نفری موجود تھی لیکن وہ عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی۔ کئی افراد درختوں پر چڑھ کر یا شاخوں پر بیٹھ کر جشن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں تاخیر کے باعث 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک تھی۔ جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔

اس افسوناک واقعے کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک کی ’وکٹری پریڈ‘ منسوخ کر دی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain