پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے حسین عید لُک کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر کے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
’روپوش‘ ، ’عشق تماشہ‘ ، ’گل و گلزار‘ اور ’ دل آویز‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔
حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔
کنزہ ہاشمی کا ہر ایک لُک فیشن کے متوالوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہتا ہے کیونکہ وہ اپنے لباس کے حساب سے ہیئر اسٹائل اور جیولری کا بہترین انتخاب کرتی ہیں اور لُک کو دلکش بنا لیتی ہیں۔
عید کے موقع پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ جب کنزہ ہاشمی نے اپنی شوبز گرل گینگ کے ساتھ عید منائی اور پہلے اس دن کی ویڈیو اور پھر اپنے دلکش فوٹوشوٹ کو فینز کے ساتھ شیئر کیا تو کمنٹ سیکشن تعریف سے بھر گیا۔
کنزہ ہاشمی ان تصاویر میں سفیڈ ڈھیلی قمیص کے ساتھ کتھئی رنگ کا خوب گھیر والا لہنگا پہنی نظر آئیں۔
اس حسین جوڑے کے ساتھ سفید رنگ کا دوپٹہ بھی کندھوں پر ڈالا جو انکے لُک کو مزید دلکشی بخش گیا۔
کنزہ ہاشمی کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتا یہ جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ‘مَنال سلیم’ کا شاہکار ہے۔
اس حسین جوڑے کی قیمت ‘مَنال سلیم’ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے جو 34 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
فینز کی جانب سے کنزہ ہاشمی کا عید لک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور انہیں ‘خوابوں کی ملکہ’ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:









