تازہ تر ین

میری جسمانی صلاحیت خواتین جیسی،مجھے کھیلنے دو”انایا بانگر

جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہے؟۔

سائنس نے مجھے خواتین کرکٹ کھیلنے کا حقدار ٹھہرادیا ہے، یہ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پہلی بار پیش کرنے کو بھی تیار ہوں، میرا مقصد صرف خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب ٹرانس جینڈر کرکٹرز ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں، یہ پابندی 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ کے دوران لگائی گئی تھی۔

انایا نے گزشتہ سال ہارمونل ریپلیسمنٹ تھراپی اور جنس کی تصدیق کی سرجری کروائی اور فی الحال وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain