تازہ تر ین

‘یوزویندر نے کریئر بنادیا’ مہوش کمنٹ پڑھ کر آگ بگولہ

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش اپنے مبینہ رومانوی تعلقات کی بدولت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے سوالوں کے جواب میں دونوں اسٹارز نے ابھی تک ان افواہوں کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید تو نہیں کی لیکن یوزویندر اور مہوش کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں جو ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں کو ہوا دینے کی لیے کافی ہے۔

 تاہم حال ہی میں  آر جے مہوش نے کرکٹر یوزویندر چہل اور  کوریوگرافر دھنیشری ورما کی طلاق کے بعد ان کا نام چہل کے ساتھ جوڑے جانے کے حوالے سے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں مسلسل ٹرولنگ اور قیاس آرائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے آر جے مہوش نے اپنی انسٹا فیڈ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ان ٹرولرز کو منہ توڑ جواب دیا جو یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ یوزویندر  چہل نے ان کا کریئر سیٹ کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں آر جے  مہوش نے حالیہ کچھ عرصے سے انہیں موصول ہونے والے کچھ توہین آمیز تبصروں کے اسکرین شاٹس مداحوں سے شیئر کیے جن میں لکھا تھا کہ ‘یوزی بھائی نے اس (مہوش) کا کریئر بنا دیا‘۔

اپنے کریئر کے حوالے سے کیے جانے والے منفی تبصرے کا جواب دیتے ہوئے مہوش نے کہا کہ ‘میں 2019 سے اس انڈسٹری میں ہوں جس کے ساتھ انہوں نے اپنے  بیان  کو مضبوط کرنے کیلئے  تصاویر اور ویڈیوز کی ایک سیریز بھی شیئر کی‘۔

مہوش کی جانب سے جاری تصاویر اور ویڈیوز میں  ان کے کریئر کی اچیومنٹس تھیں جس کے ساتھ ہی اداکار  نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ‘سیکشن 108‘ کے سیٹ سے بی ٹی ایس مومنٹس بھی شامل تھے اور اس  فلم کو انہوں نے خود پروڈیوس کیا تھا۔

مہوش نے ایک اور کمنٹ بھی شیئر کیا جس میں ٹرول کی جانب سے انہیں کہا گیا تھا کہ ‘کرکٹ پِچ تک پہنچ گئی اس کو کرکٹ کے بارے میں کچھ پتا ہے بھی کہ نہیں؟‘۔

تبصرے کا سخت الفاظوں میں جواب دیتے ہوئے مہوش  کا کہنا تھا ‘جب تو پیدا بھی نہیں ہوا تھا نا چھوٹو تب سے کرکٹ ایونٹس ہوسٹ کر رہی ہوں سال  2019 سے آئی ہیو بین آن دی پِچ واٹس ایپ یونیورسٹی کے فارورڈ میسجز مت پڑھا کر‘۔

صرف یہی نہیں جب ٹرولز کی جانب سے مہوش پر ٹیلنٹ کی کمی کا الزام لگایا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ‘2 کتابیں لکھ چکی ہوں سائنٹسٹ باپ کی بچی ہوں اور باقی کا ٹیلنٹ ایمیزون پر جا کے دیکھ لینا‘۔

مہوش نے ٹرولرز کو اپنے کامیاب کریئر کا ریکیپ دیتے ہوئے کہا کہ ‘وہ ایک ریڈیو جوکی، کانٹینٹ کری ایٹر، اداکارہ، میزبان، پروڈیوسر، اور مصنفہ ہیں اور  حال ہی میں وہ پرائم ویڈیو کی فلم ‘پیار پیسہ پرافٹ‘ میں بطور مرکزی اداکارہ بھی کام کرچکی ہیں۔

مہوش  نے ویڈیو کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ ‘اتنی تو تمہاری عمر بھی نہیں ہے جتنا لمبا میرا کریئر رہا ہے آئندہ سوچ سمجھ کر بولنا‘۔

مہوش اور چہل کے تعلق کے بارے میں

خیال رہے کہ مہوش اور چہل کے تعلقات کی خبریں سب سے گزشتہ برس سامنے آئی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران دونوں کی اکٹھا موجودگی کو خاص طور پر محسوس کیا گیا۔

حالیہ آئی پی ایل سیزن میں بھی آر جے مہوش کو یوزویندر چہل کی ٹیم  پنجاب کنگز کے تقریباً ہر میچ میں دیکھا گیا جہاں وہ اسٹینڈز سے چہل کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

 اس عمل  نے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید ہوا دی لیکن کسی بھی ہیڈلائن نے مہوش کو  کرکٹر  کی کھلے عام حمایت کرنے سے روکا نہیں۔

آئی پی ایل کے دوران بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہوش نے اپنے افیئر کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ ‘سنگل اور خوش‘ ہیں اور اس جملے نے چہل کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں لوگوں کے تجسس میں مزید اضافہ کردیا۔

آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے درمیان تعلقات کی افواہیں سب سے پہلے اس وقت میڈیا پر گرم ہوئیں جب کرکٹر کی دھنیشری کے ساتھ شادی میں کشیدگی پیدا ہوئی اور آخر کار مارچ 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain