تازہ تر ین

ورلڈ یوگا ڈے؛ طاہرہ کشیپ کی دلچسپ پوسٹ فینز میں مقبول

بالی وڈ فلم ساز و مصنفہ طاہرہ کشیپ نےحال ہی میں بریسٹ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہونے کے بعد ورلڈ یوگا ڈے کے موقع پر مداحوں کو اہم پیغام دے دیا۔

حال ہی میں مداحوں سے انکشاف کرتے ہوئے طاہرہ نے بتایا تھا کہ ان کا کینسر دوبارہ لوٹ آیا ہے انہیں پہلی بار سال 2018 میں اسٹیج 0 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کے بعد ایک بار پھر یہ موذی بیماری ان پر حملہ آور ہوگئی ہے۔

کینسر کے دوبارہ اٹیک کے بعد زندگی سے ہار نہ ماننے والی آیوشمان کھرانا کی باہمت اہلیہ نے ورلڈ یوگا ڈے کی مناسبت سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک تازہ ترین پوسٹ شیئر کی جوکہ مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں فلمساز طاہرہ کشیپ کو یوگا کے مختلف آسن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے طاہرہ کا کہنا تھا کہ‘آپ کو اپنی زندگی میں ہر روز محض کام کرتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے زندگی کے  کچھ دن ایسے بھی ہو سکتے ہیں جب آپ صرف آئینے میں خود کو دیکھیں اور کہیں کہ آپ یہاں تک پہنچ گئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی ایک دن ایسا بھی ہونا چاہیے جب آپ خود سے کہیں کہ  آپ کتنے زبردست ہیں اور پھر آگے کیا ہونے والا ہے،اس کے بارے میں پرجوش رہیں کیونکہ  زندی میں پریشانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کینسر جیسے موزی مرض کی تشخیص ہونے کے باوجود بھی ان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘کینسر سے لڑنے کے مشکل وقت میں کس طرح آپ لوگوں کو حوصلہ فراہم کررہی ہیں وہ واقعی قابل تعریف فعل ہے‘۔

ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘آپ کی پوسٹ پڑھ کر دل سے خوشی ہوئی سچ کہوں تو آپ واقعی ہم سب کیلئے ایک مثال ہیں‘، جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘خدا سے دعا ہے کہ آپ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے‘۔

طاہرہ کی کینسر جرنی کے بارے میں

آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کینسر کے دوبارہ حملہ آور ہونے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیماری کی واپسی کا انکشاف کیا تھا۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں 42 سالہ طاہرہ کشیپ نے باقاعدہ میموگرام کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور اس کے دوبارہ ابھرنے کو جنگ کا ‘راؤنڈ ٹو’ قرار دیا۔

انہوں نے مشہور محاورہ ‘جب زندگی آپ کو لیموں دیتی ہے تو لیمونیڈ بنائیں’ اس بات کا اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا کہ وہ زندگی کے تئیں مثبت نقطہ نظر کے ساتھ دوسری بار بیماری سے لڑنے جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر کیپشن کے ایک حصے میں ہیش ٹیگز کی صورت لکھا گیا کہ ‘ریگولر اسکریننگ، میموگرام، یہ کہنے میں کوئی شرم نہیں، بریسٹ کینسر، ایک اور دفعہ، لیٹس گو’۔

واضح رہے کہ طاہرہ کشیپ کو پہلی بار سال2018 میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیمو تھراپی کے سبب بال اترنے کے بعد اپنے گنجے سر کے ساتھ تصاویر اور علاج کے لمحات بھی مداحوں کیلئے پوسٹ کیے تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain