تازہ تر ین

15سال سے زائد زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس صفر ہوگا، وزیر خزانہ نے بجٹ بحث سمیٹ دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ 15سال سے زائد رہائش کے لیے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ زیرو ٹیکس ہوگا۔

اسپیکر قومی اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پر بحث سمیٹنے کا کہہ دیا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر  شروع کی تو پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کردیا، اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، اسمبلی کا سیکیورٹی اسٹاف درمیان میں آگیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر پانچ کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری براہ راست نہیں کرسکے گا، ایک کمیٹی گرفتاری کی منظوری دے گی
چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر ایک کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر چھ سے بارہ لاکھ تک ٹیکس پانچ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے، بے انکم سپورٹ پروگرام پر بیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پندرہ سال سے زائد رہائش زیر استعمال پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، سولر پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کم کردی ہے، کپاس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، چوزوں پر فی چوزہ دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain