تازہ تر ین

نیپرا کی ٹیرف میں ایک روپیہ 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے  بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔

دوسری جانب مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی10پیسے فی یونٹ منہگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست پر 30جون کو سماعت کی جائے گی۔

بجلی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain