تازہ تر ین

ارجن کے برتھ ڈے پر ملائکہ کے جذبات جاگ اٹھے

بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا تعلق ختم ہونے کے باوجود بھی اپنے سابقہ محبوب ارجن کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولیں۔

جب بھی ارجن کپور کی سالگرہ کا دن آتا تھا تو ملائکہ کی خوشی کے کوئی ٹھکانا نہ ہوتا تھا، کبھی وہ ڈانس کرتی نظر آئیں تو کبھی رات گئے ارجن کپور کے گھر میں ڈیرہ جمائے رکھا۔

ملائکہ اروڑا کا سال 2024 مشکل اور چیلنجنگ ہونے کا اعتراف

 اب جبکہ دونوں نے اپنے ریلیشن شپ پر فل اسٹاپ لگادیا ہے وہیں ملائکہ اب بھی کہیں نہ کہیں اپنے دل میں ارجن کیلئے سافٹ کارنر رکھتی ہیں جس کا ثبوت حال ہی میں دیکھنے کو ملا۔

اداکار ارجن کپور آج بروز 26 جون کو  اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس خاص دن کے موقع پر انہیں نہ صرف سوشل میڈیا پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے محبت اور دعائیں مل رہی ہیں بلکہ انکی سابقہ محبوبہ کا وش کرنا بھی خوب چرچوں میں ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں ارجن کپور کی بومرینگ ویڈیو شامل تھی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس کلپ میں سفید شرٹ اور سیاہ جینز کیساتھ ارجن کی مختصر جھلک دکھائی گئی تھی جو سڑک کنارے کیمرے میں قید ہوئی۔

اس کلپ کوشیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں برتھ ڈے بوائے ارجن کپور کو ٹیگ کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے ایک ’چئیرز’ اور ’سفید دل’ والا ایموجی بھی شامل کیا۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا رشتہ

یاد رہے کہ ملائکہ اور ارجن کی محبت کی کہانی 2018 میں شروع ہوئی، ملائکہ اس سے قبل سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی شدہ تھیں جبکہ ارجن کپور سلمان کی بہن ارپیتا خان کو ڈیٹ کر چکے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ارجن نے ملائکہ پر پہلی بار سلمان کے گھر پر توجہ دی، جب وہ ارباز سے شادی شدہ تھیں۔

ملائکہ اروڑا کی نظر میں فیشن کی کیا حدود ہیں؟

دو سال تک ارپیتا کو ڈیٹ کرنے کے بعد ارجن نے وہ رشتہ ختم کر دیا تھا اور 2018 میں ملائکہ کی ارباز سے طلاق کے بعد دونوں نے باقاعدہ تعلق قائم کیا۔

2019 میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے رشتے کو آفیشل طور پر ظاہر کیا، سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصویریں شیئر کرنا اور محبت بھرے کمنٹس دینا ان کی پہچان بن چکی تھی لیکن 2024 میں کئی برسوں کی مضبوط شراکت کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

اکتوبر 2024 میں ارجن کپور نے راج ٹھاکرے کی دیوالی پارٹی میں شرکت کی اور واضح انداز میں کہا ابھی میں سنگل ہوں۔

بعد ازاں، ملائکہ نے ارجن کے اس تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں عوامی پلیٹ فارم پر بات نہیں کروں گی، جو کچھ ارجن نے کہا وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

برتھ ڈے بوائے ارجن کپور کے بارے میں:

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران ارجن کپور نے مختلف پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں جو اکثر اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اداکاری میں آنے سے پہلے ارجن نے کئی فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا۔

ارجن کپور کو اپنی خاص تصویر سے نفرت کیوں؟

ارجن نے فلمی دنیا میں قدم فلم ’عشق زادے’ کے ذریعے رکھا، جس میں وہ پرینیتی چوپڑا کے مقابل نظر آئے، اس فلم کے بعد ارجن نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں کام کیا جن میں اورنگزیب، غنڈے، 2 اسٹیٹس، کی اینڈ کا، ایک ولن ریٹرنز اور دیگر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فلم سنگھم ریٹرنز میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا جبکہ  ارجن کا حالیہ پروجیکٹ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی’ باکس آفس پر کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain