تازہ تر ین

ایرانی صدر نے ایٹمی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا حکم دے دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی توانائی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) سے تعاون معطلی کا قانون گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جوہری تنصیب فردو پر امریکی بمباری سے شدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نقصان کا جائزہ اور تخمینہ لگا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ نقصان کی جائزہ رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حالیہ ایران اور اسرائیل کے جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain