تازہ تر ین

نیلم منیر نے پنجابی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ نیلم منیرنے پنجابی فلم میں کام سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیلم منیر کولاہورسے تعلق رکھنے والے ایک سینئرفلم میکرنے اپنی نئی پنجابی فلم میں لیڈ رول کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کام سے واضح انکارکردیا۔ اس بارے میں نیلم منیر کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ پنجابی فلم میں کام کرنا میرے مزاج کے مطابق نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کبھی بھی پنجابی فلموں میں کام نہیں کروں گی۔اس بارے میں نیلم منیرنے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے نام کے ساتھ فلموں کی لمبی لسٹ لگوانے کا کوئی شوق نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تواس وقت درجنوں فلموں میں کام کررہی ہوتی۔ مجھے اب تک پچاس سے زائدفلموں کی آفرزہوچکی ہیں لیکن میں انکار کرچکی ہوں۔ کیونکہ اس بار ے میں جواصول میں اپنائے ہیں انہی کے مطا بق ہی کام کروں گی ۔اگر مجھے فلموں میں کام کا اتنا ہی شوق ہوتا تو میں بالی وڈ کی بہت سی فلموں میں بھی کام کرچکی ہوتی کیونکہ ماضی قریب میں مجھے وہاں سے بے شمار فلموں کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میں نے کبھی بھی بھارتی فلموں میں کام بارے بھاگ دوڑ نہیں کی ، میری پہچان پاکستان سے ہے اور میں پاکستان میں ہی رہ کر عزت سے کام کرنا چاہتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرخان نے کہا کہ میں پاکستانی کی تمام علاقائی زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کے لئے تیار ہوں لیکن افسوس یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ جس طرح قومی زبان میں بننے والی فلموں نے ترقی کی ہے اور شائقین کی دلوں میں جگہ بنائی ہے اسی طرح پشتواور پنجابی فلمیں اپنی جگہ نہیں بناسکیں لیکن اگرماضی کی طرف نظردوڑائی جائے تو پاکستانی پنجابی فلم ہردورمیں مقبول رہی ہے اور جس دورمیں ہماری انڈسٹری عروج پر تھی اورزیادہ تر فلمیں قومی زبان میں بنتی تھیں اس دور میں بھی پنجابی کی شاہکار فلمیں بناکرتی تھیں جن کی نقل آج بھی بھارت میں ہورہی ہے ،میں تو یہاں تک کہنا چاہتی ہوں بھارت میں پنجابی فلموں کی مقبولیت پاکستانی فلموں کی بدولت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ میری فلم”چھپن چھپائی“تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی ریلیز کے بعد ہی کسی اور فلم میں کام کرنے بارے سوچوں کی۔ان دنوں ٹی وی کے مختلف پراجیکٹ کررہی ہوں،حال ہی میں بحرین کرکٹ فیسٹیول میں شرکت کرکے واپس آئی ہوں کیونکہ مجھے کرکٹ سے بہت لگاﺅ ہے ،جب بھی مجھے وقت ملتا ہے کہ کرکٹ میچ ضروردیکھتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain