تازہ تر ین

کنگنا رناوت بھارت کی وزیراعظم بننے کی خواہشمند؟

بالی وڈ سے راج نیتی کی نگری میں قدم رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔

بالی ووڈ میں اپنی ایک منفرد پہچان بنانے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے پچھلے سال سیاست کا رُخ کیا۔

جون 2024 سے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اس سال کنگنا نے ایک بار پھر فلمی پردے پر واپسی کی اور ایک سیاسی فلم ’ایمرجنسی‘  جسے انہوں نے خود ڈائریکٹ اور کوپروڈیوس بھی کیا۔

اس فلم میں انہوں نے بھارت کی پہلی اور تاحال واحد خاتون وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار نہایت مؤثر انداز میں نبھایا لیکن کیا کنگنا کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن حقیقت میں بھارت کی وزیرِاعظم بنیں؟

جس پر کنگنا نے نفی میں جواب دیا۔

ایک گفتگو میں کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ وہ اب آہستہ آہستہ سیاست کو سمجھ رہی ہیں مگر اُسے انجوائے نہیں کر رہیں۔

تصاویر، کنگنا رناوت کی آئس بلو اسکرٹ میں قاتلانہ ادائیں

اداکارہ نے بتایا کہ یہ کام ایک قسم کی سماجی خدمت ہے اور اگرچہ وہ ماضی میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں مگر یہ تجربہ بالکل مختلف ہے۔

کنگنا نے بتایا کہ لوگ ان کے پاس نالیاں ٹوٹنے یا سڑک خراب ہونے جیسی شکایات لے کر آتے ہیں اور جب وہ کہتی ہیں کہ یہ ریاستی حکومت کے معاملات ہیں تو لوگ ان سے کہتے ہیں کہ تو آپ اپنے پیسے سے یہ کام کروا دیں۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اُن کے اندر کوئی بڑی سیاسی خواہش نہیں، جیسے کہ وزیرِاعظم بننے کی۔

کنگنا کا کمال، مہیش بھٹ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

کنگنا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں بھارت کی وزیرِاعظم بننے کے قابل ہوں، نہ ہی میرے اندر وہ جوش یا رجحان ہے، سوشل ورک میری زندگی کا حصہ کبھی نہیں رہا، میں نے ایک خودغرض سی زندگی گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے پاس بڑا گھر ہو، بڑی گاڑی ہو، ہیرے ہوں، میں اچھی لگوں ،یہی میری خواہشات رہی ہیں، یہ میرے لیے ایک نئی شروعات ہے، مجھے نہیں معلوم کہ خدا نے مجھے کس مقصد کے لیے چُنا ہے لیکن میں اپنی زندگی کو کسی عظیم قربانی کے طور پر نہیں دیکھتی،مجھے ایسی زندگی کا شوق نہیں ہے۔

فلمی محاذ پر کنگنا اب ایک نفسیاتی تھرلر فلم کے لیے ایک بار پھر آر مادھون کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، جن کے ساتھ وہ اس سے قبل ’تنو ویڈز منو‘ میں کام کر چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain